• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 18 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

مزاحمتی قیادت کے خلاف اسرائیلی سازشیں، شدید وارننگ جاری

اسرائیل کی پیچیدہ منصوبہ بندی، غزہ میں امن کو لاحق خطرہ

منگل 18-11-2025
in حماس, خاص خبریں, صیہونیزم
0
غزہ میں وارننگ جاری، دشمن رائے عامہ کے بہانے جاسوسی پر متحرک
0
SHARES
11
VIEWS

غزہ ۔ روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ

غزہ کے اندر مزاحمتی سکیورٹی اداروں نے ایک اہم انتباہ جاری کیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج نے گذشتہ چند دنوں کے دوران مزاحمت کاروں کے خلاف ٹارگٹڈ قتل کی کوششیں تیزی سے بڑھا دی ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ دشمن ریاست نہایت پیچیدہ اور فریب پر مبنی حربے اختیار کر رہی ہے جن میں طویل نگرانی جعلی شناختیں اور شہری بھیس میں سرگرم بعض ایجنٹوں کا استعمال شامل ہے۔

مزاحمتی سکیورٹی کے سرکاری بیان کے مطابق قابض اسرائیلی دشمن موجودہ سکیورٹی حالات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے انتہائی باریک بینی کے ساتھ فیلڈ سطح پر متحرک مزاحمتی کارکنان کو نشانہ بنانے کی کوشش میں ہے۔ بیان میں یہ بھی انکشاف کیا گیا کہ یہ کارروائیاں صرف قابض اسرائیلی خاص یونٹوں تک محدود نہیں بلکہ دشمن کے لیے کام کرنے والے ’’کرائے کے ایجنٹ‘‘ بھی اس منصوبہ بندی کا حصہ ہیں جو مزاحمت کی عملداری والے علاقوں میں سرگرم ہیں۔

بیان میں تمام مزاحمت کاروں سے مطالبہ کیا کہ وہ ہر سطح پر سکیورٹی شعور بلند رکھیں۔ کسی بھی نامعلوم ذریعے سے ملنے والی درخواست یا رابطے سے گریز کریں اور نقل و حرکت کے دوران خاص احتیاط اختیار کریں بالخصوص ان علاقوں میں جو قابض اسرائیلی فورسز کی دراندازی کے مقامات کے نزدیک ہیں۔

مزاحمتی سکیورٹی نے غزہ کے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ کسی بھی مشکوک سرگرمی شخص یا گاڑی کی فوری اطلاع دیں تاکہ اجتماعی سکیورٹی شعور کو مضبوط بنایا جا سکے اور دشمن کو موجودہ حالات کا ناجائز فائدہ اٹھا کر اپنے گھناؤنے منصوبے پورے کرنے سے روکا جا سکے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ قابض اسرائیلی ریاست امریکہ اور مغرب کی سرپرستی میں 7 اکتوبر سنہ 2023 سے غزہ پر جاری نسل کش جنگ کے ذریعے فلسطینیوں کی زندگیاں مسلسل نگل رہی ہے۔ اب تک 69 ہزار سے زائد فلسطینی شہید کیے جا چکے ہیں جبکہ 1 لاکھ 70 ہزار سے زیادہ زخمی ہیں جن میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔ اس کے علاوہ پورے غزہ میں 90 فیصد سے زیادہ عمارتیں ملبے کے ڈھیر میں تبدیل ہو چکی ہیں۔

قابض اسرائیلی فوج وقف فائر کے گذشتہ ماہ ہونے والے معاہدے کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے آج بھی بے دریغ بمباری اور گھروں کو دھماکوں سے اڑانے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے جس سے مزید درجنوں فلسطینی شہید وزخمی ہو رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ خوراک اور طبی سامان کی رسد پر مزید سخت پابندیاں لگا کر انسانی بحران کو گہرا کیا جا رہا ہے۔

Tags: Free PalestineGaza under attackHuman rights violationIsraeli aggressionWar crimes in Gazaاسرائیلی قبضہعالمی یکجہتیغزہ میں نسل کشیفلسطینی مزاحمتمسجد اقصیٰ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.