(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) قابض ریاست کی صیہونی عدالت کی جانب سے گردوں کے مرض میں مبتلا فلسطینی نوجوان کو سنجیدہ نوعیت کے مرض کے باعث اسپتال میں داخل ہونے کے باوجود جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع مجرمانہ ذہنیت کی عکاسی ہے۔
تفصیلات کے مطابق قابض صیہونی ریاست کی فوجی عدالت عوفر عوفر نے غرب اردن کےجنوبی شہر بیت لحم کے نواحی علاقے بیت فجارکے رہائشی 21 سالہ مریض فلسطینی نوجوان محمد علی طقاطقہ جو گردوں کی شدید تکلیف میں مبتلا ہے اور اس کا ایک ہفتے میں تین بار ڈائلائیسز کیا جاتا ہے کے جوڈیشل ریمانڈ میں 8 روز کی توسیع کردی ہے۔
واضح رہے کہ طقاطقہ کو اس وقت الرملہ جیل اسپتال میں منتقل کیا گیا ہے جہاں اس کی حالت کافی خطرناک ہے، گردوں میں شدید تکلیف کی وجہ سے ایک ہفتے میں تین بار اسے ڈائیلائسز کے عمل سے گذرنا پڑتا ہے۔