(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اسرائیلی وزارت خارجہ نے مراکش کے دارالحکومت رباط میں سفارت خانے کی عمارت کا افتتاح کر دیا ہے، جلد سفارتی سرگرمیوں کا آغاز کیا جائے گا۔
صیہونی ریاست کے ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ افریقی عرب ملک مراکش نے مقبوضہ فلسطین پر قابض صیہونی ریاست کے ساتھ تعلقات معمول پرلانےکے بعد گذشتہ روز مراکش کے دارالحکومت رباط میں اسرائیلی سفارتخانے کا افتتاح کیا ہے اس سلسلے میں مراکش کیلئے اسرائیلی سفیر ڈیوڈ گوفرین پہلے ہی رباط پہنچ چکے تھے ۔
اسرائیلی ٹی وی چینل 8 نے اپنی رپورٹ میں اسرائیلی سفیر کے حوالے سے لکھا ہے کہ ڈیوڈ گوگرین کا کہنا ہے کہ مراکش نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات کیلئے بہت تیزی سے کام کیا ہے ، بہت جلد دونوں ممالک کے درمیان سفارتی سرگرمیاں شروع ہوجائیں گی ۔