(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اسرئیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے معاہدے کے بعد سے مراکش میں یہودی تاریخ اور ثقافت جلد ہی اسکول کے نصاب کا حصہ بن جائے گی۔
رواں ہفتےاسلامی ملک مراکش اور صہیونی ریاست اسرائیل کے درمیان طے پانے والےمعاہدے کے بعد اب اسرائیل کی جانب سے مراکش جہاں اسلام ریاستی مذہب ہے وہاں اسکولوں میں یہودی تاریخ اور ثقافت کو بچوں کے نصاب میں شامل کر نے کافیصلہ کیا گیا ہے ۔
مراکش کی یہودی کمیونٹی کی کونسل کے سکریٹری جنرل سرج بردوگو نے کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق مراکش کے اسکولوں میں یہودی تاریخ شامل کرنے کا فیصلہ ایک سونامی کی حیثیت رکھتا ہے ۔
خیال رہے کہ مراکش رواں ہفتے متحدہ عرب امارات ، بحرین اور سوڈان کے بعد ، اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے لئے امریکی ثالثی معاہدے کا اعلان کرنے والے اگست کے بعد سے چوتھی عرب ملک بن گیا۔