(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صدر ٹرمپ کے ذریعہ مراکش اور اسرائیل کے درمیان امن معاہدے کے بعد پورے ملک میں اس معاہدے کےخلاف احتجاجی مظاہرے کیے جارہے ہیں اور حکومت کے خلاف لوگ سڑکوں پر نکل آئے۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز مراکش کے شہر فیض میں صہیونی ریا ست اور مراکش کے درمیان معمول پر لانے والے معاہدے کے خلاف سے عوامی سطح پر مذمت کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرے کیے جن میں ہزاروں افراد نے شرکت کی جس کےرد عمل میں حکومتی حفاظتی اہلکاروں کی جانب سے مراکشی عوام پر لاٹھی چارج کر تے ہوئے مظاہرین نے کو منتشر کیا گیا جس کے نتیجے میں احتجاج میں شامل درجنوں مظاہرین شدید زخمی ہوئے تاہم زخمی ہونے والے مظاہرین کو اپنی مدد آپ کے تحت ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ڈونلڈ ٹرمپ اور مراکش کے بادشاہ کے درمیان ٹیلی فونک رابطے کےبعد وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں مراکش کو امریکی تعاون اور مغربی صحارا میں حقیقت پر مبنی خود مختاری کی تجاویز کی حمایت کا یقین دلایا گیا ہے جبکہڈونلڈ ٹرمپ نے مغربی خطے میں مراکش کی خودمختاری کو بھی تسلیم کرلیا ہے ۔