(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) قابض ریاست میں صہیونی مذہبی جنونی دہشت گردوں کی ہرجگہ من مانیاں،فلسطینیوں کی زندگیاں لاتعداد مسائل کا شکار
ذرائع کے مطابق آج صبح مقبوضہ بیت المقدس کے جنوب مشرقی قصبے المنیا میں شرپسند یہودی آباد کاروں نے اپنی گاڑیاں کھڑی کر کے مرکزی سڑک بندکردی جس کےنتیجے میں سڑک کو مکمل طور پر بلاک کر تے ہوئے صہیونی آباد کاروں نے فلسطینی باشندوں سمیت ان کی گاڑیوں کو لاٹھیوں کی مدد سے نشانہ بنایا ۔
صہیونی آباد کاروں کے گروہ کی جانب سے شناخت کے بعد فلسطینی باشندوں کی گاڑیوں کو روکا گیا تاہم مزاحمت کے نتیجے میں آباد کاروں نے متعدد افراد کی گاڑیوں پر پتھراؤ کرتے ہوئے گاڑیوں کے شیشے توڑ ڈالے۔
واضح رہے کہ قابض ریاست میں مذہبی جنونی صہیونی آباکار روزانہ کی بنیاد پر فلسطینی علاقوں میں گھس کر دہشت گردی مطاتے ہیں تاہم قابض ریاست کی جانب سے تعینات پولیس اور فوجی نفری صہیونی آبادکاروں کو مکمل تحفظ فراہم کرتی ہے۔