(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی آباد کاروں نے جوتوں سمیت مسجد اقصی میں داخل ہوکر نمازیوں پر تشدد کیا اور مقدس مقامات کی بے حرمتی کی۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ بیت المقدس میں شر پسند جنونی آباد کاروں نے قابض فوج کی فول پروف سیکیورٹی میں میں مسجد اقصی کےمقدس مقامات کی بے حرمتی کی۔
قابض فوج کی نگرانی میں یہودی آباد کاروں نے الگ الگ گروپوں کی شکل میں قبلہ اول میں داخل ہوکر دھاوا بولا اور مسجد اقصیٰ کے باب الحدید کے احاطے میں بیٹھ کر یہودی مذہی تلمودی گیت گائے اس کے ساتھ ہی یہودی مذہبی جنونیوں نے اسلام مخالف اشتعال انگیز نعرے بازی کی اور مسجد میں عبادت گزاروں پر تشدد کیا۔
واضح رہے کہ شرپسند صیہونی آباد کارقابض حکام کی سرپرستی میں متعدد مرتبہ مسجد اقصیٰ پر دھاوے بولےکر مسجد اقصی کی بے حرمتی کر چکی ہےاورانتہاپسند یہودی مذہبی پیشواء یہود گلک کی سربراہی میں قبلہ اول کی بے حرمتی کرنے والے صیہونیوں کو اسرائیلی پولیس اور فوج کامکمل تحفظ حاصل ہے۔