(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) غزہ سے تعلق رکھنے والی دستکار ھبہ ابو الکاس اپنی تصویروں پر دھاگوں کے ذریعے دستکاری کے رنگ بکھیرتی ہیں معاشرتی رویوں اور مقبوضہ فلسطین پر قابض صیہونیوں کے مظالم کےاثرات کو فن پاروں کی مدد سے اجاگر کرنے کی کوشش کرتی ہے۔
مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ سے تعلق رکھنے والی دستکار اور فنکارہ ھبہ ابو الکاس نے اپنے فنکارانہ کریئر کا آغاز مصوری کے شوق کے طور پر اس وقت کیا جب وہ ہائی اسکول میں تھیں گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ آرٹ اور فن کی مہارت کے ذریعے فلسطینی سماج کے رنگ بکھیرنے کا جنون پالا جو آگے چل کر اس کی اور غزہ کی پہنچان بن گیا ۔
وہ لکڑی اور شیشے کے فن پاروں پر سماج کے رنگ پھیلانے میں مہارت رکھتی ہیں۔ اس کے آرٹ کے نمونےصرف فن پارے ہی نہیں بلکہ ان میں سے ہرایک میں کوئی نا کوئی مقصد پنہا ہوتا ہے۔
اپنی فن کے حوالے سے انکا کہنا ہے کہ یہ ان کا جنون ہے اور اپنے جنون کو اپنی قوم کی ترقی کا ذریعہ بنان چاہتی ہیں ، ھبہ دستکاری کے ساتھ ساتھ مجسمہ سازی میں بھی مہارت رکھتی ہیں ، وہ کہتی ہیں کہ "میں اس شعبے میں ایک خاص پہچان بنانے کی کوشش کررہی ہوں کیونکہ میں نے صرف رنگوں کی بجائے پینٹنگ اور ڈرائنگ میں اضافہ کیا جس پر کڑھائی دکھائی دیتی ہے ، لہذا اس پینٹنگ کی ایک نئی غیر معمولی شکل ہے جس میں اس میں نمایاں کڑھائی اور رنگوں کا امتزاج ہے۔”