• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 19 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

محصور شہر غزہ پر کورونا کا خطرہ مسلسل موجود ہے، وزارت صحت

جمعرات 14-05-2020
in خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
محصور شہر غزہ پر کورونا کا خطرہ مسلسل موجود ہے، وزارت صحت
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان نے کہا ہے کہ غزہ کا علاقہ کورونا وئرس سے کافی حد تک محفوظ ہے تاہم خطرہ مسلسل موجود ہے کسی بھی وقت کورونا غزہ میں تباہ مچاسکتا ہے۔

فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر اشرف القدرہ نے غزہ میں ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا بھر میں عالمی وباء کورونا وائرس نےتباہی مچائی ہوئی ہے ، مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ میں صورتحال فی الحال قابو میں ہے  تاہم صیہونی ریاست کی جانب سے عائد کردہ معاشی بندش اور تیرا سالوں سے  جاری غیر قانونی محاصرے کے باعث وباء کی غزہ میں پھیلنے کا خطرہ  مسلسل موجود ہے۔

ترجمان نے کہا کہ پوری دنیا میں کورونا کی وبا کنٹرول نہیں ہو رہی ہے بلکہ اس میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ایسے میں ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ غزہ کےعوام سے کورونا کا خطرہ ٹل گیا ہے تاہم ہم اس وباء کو بہترین اندازمیں روکنے میں فی الحال کامیاب رہے ہیں اور بہترین حکمت عملی اور عوامی تعاون سے اس کو مزید مؤثر اندازمیں روک سکتے ہیں ۔

انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ کرونا کی وبا سے بچنے کے لیے وزارت صحت کی طرف سے وضع کردہ طریقہ کار پرسختی سے عمل درآمد کریں۔القدرہ نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ کرونا کے خطرات کے پیش نظر سماجی دوری کے اصول پرسختی سے قائم رہیں کیونکہ غزہ کا علاقہ بھی کرونا کے خطرے سے محفوظ نہیں۔ خطرہ بدستور موجود ہے۔

Tags: اشرف القدرہغزہکورونا وائرسمقبوضہ فلسطینوزارت فلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.