(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) فلسطینی قیدیوں کے امور کمیٹی کے چیئر مین کا کہنا ہے کہ صہیونی جیل میں قید کینسر کے مریض اور کورونا وائرس سے متاثرہ فلسطینی کی حوالے سے عالمی ادارہ برائے صحت کی درخواست پر اسرائیلی حکام نے کوئی جوب نہیں دیا ہے۔
کمیٹی کے چیئرمین قادری ابو بکر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ صیہونی ریاست اسرائیلی عقوبت خانوں میں فلسطینی قیدیوں کے ساتھ "دانستہ اور منظم مجرمانہ غفلت اور لاپرواہی کی پالیسیوں پر عمل کرتے ہوئے انھیں جیلوں میں قتل کیا جارہا ہے۔
انھوں نے بتایا کہ جلبوع عقوبت خانے میں گلے کے کینسر میں مبتلا فلسطینی قیدی كمال أبو وعر کے حوالے سے بھی صہیونی ریاست منظم اور مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کررہی ہے ۔
انھوںنے بتایا کہ گلے کے کینسر کا شکار فلسطینی قیدی کو جیل میں کسی قسم کی طبی سہولیات فراہم نہیں کی گئیں اور نا ہی کورونا وائرس سےبچاؤں کیلئے اقدامات کئے گئے جس کے نتیجےمیں كمال أبو وعرکینسر کے ساتھ ساتھ اس مہلک مرض کا بھی شکار ہوگیا ہے۔
انھوں نے بتایا کہ صیہونی ریاست نے عالمی ادارہ برائے صحت کی جانب سے كمال أبو وعر کے حوالے سے کی جانے والی درخواست کو نظر انداز کرتے ہوئے تاحال اس کا کوئی جواب نہیں دیا ہے جو انسانی حقوق کے ساتھ ساتھ بین القوامی قوانین کی بھی خلاف ورزی ہے ۔