• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home پاکستان

ماہ رمضان ماہ فلسطین مہم کا آغاز: ملک بھر میں یکجہتی فلسطین پروگرام منعقد  

مورخہ پانچ مارچ کو کراچی کے مقامی ہال میں گرینڈ فلسطین کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا جبکہ مورخہ 9مارچ کو مختلف ممالک کے سفیروں اور دانشوروں کو دعوت دے کر تیسری عالمی فلسطین کانفرنس کا انعقاد کراچی میں کیا جائے گا

جمعرات 27-02-2025
in پاکستان, خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
ماہ رمضان ماہ فلسطین مہم کا آغاز: ملک بھر میں یکجہتی فلسطین پروگرام منعقد  
0
SHARES
1
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) فلسطین فائونڈیشن پاکستان کے سرپرست اراکین نے کراچی پرس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین فائونڈیشن پاکستان ماہ رمضان میں ملک بھر میں فلسطینی عوام سے یکجہتی کے لئے خصوصی مہم بعنوان ’’فلسطین کا مہینہ‘‘ چلائے گی۔ اس مہم کے دوران ملک بھر میں مسئلہ فلسطین کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ فلسطین اور لبنان میں اسرائیلی تباہ کاریوں سے نمٹنے کے لئے امدادی سرگرمیوں کی ترغیب دی جائے گی۔

ان کاکہنا تھا کہ ملک بھر میں یکجہتی فلسطین کانفرنسز کے ساتھ احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں بھی نکالی جائیں گی جبکہ تشہیری مہم بھی چلائی جائے گی۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ ماہ رمضان ماہ فلسطین مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور فلسطینیوں کی مدد کے لئے مالی ، اخلاقی، سیاسی او دینی تعاون سے گریز نہ کریں۔رہنماؤں ںنے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ ماہ رمضان کے آخری جمعہ جسے دنیا بھر میں عالمی یوم القدس منایا جاتا ہے پاکستان بھر میں سرکاری سطح پر منانے کا اعلان کیا جائے اور فلسطینی عوام کے ساتھ اپنی یکجتی کا بھرپور ثبوت دیا جائے۔

کراچی پریس کلب پر منعقدہ پریس کانفرنس سے فلسطین فائونڈیشن پاکستان کی سرپرست کمیٹی کے اراکین بشمول جماعت اسلامی کے نائب امیر مسلم پرویز، متحدہ قومی موومنٹ کے سابق رکن سندھ اسمبلی محفوظ یار خان ایڈوکیٹ، مجلس وحدت مسلمین پاکستان سندھ کے صدر علامہ باقر زیدی، جمعیت علمائے پاکستان کے صدر علامہ قاضی احمد نورانی، پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما پیر ازہر علی شاہ ہمدانی، عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما یونس بونیری، کشمیری رہنما بشیر سدوزئی، تاجر رہنما ثاقب نوشاہی اور فلسطین فائونڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم نے خطاب کرت ہوئےکہا کہ غزہ او ر لبنان کی مزاحمتی تحریکوں نے عالمی سامراج کے بھرم کو خاک میں ملا کر رکھ دیا ہے۔

انکاکہنا تھا کہ حماس فلسطینیوں کی منتخب کردہ جماعت ہے اور دنیا کی کوئی طاقت غزہ کے لوگوں کو حماس سے جدا نہیں کر سکتی۔ انہوں ںنے غزہ سے متعلق امریکی صدر کے منصوبہ کو غیر منطقی اور سیاسی نسل کشی کے مترادف قرار دیا۔

انکاکہنا تھا کہ امریکی صدر کے منصوبہ کو عملی جامہ پہنانے کے لئے عرب حکومتوں کا رویہ شرمناک ہے۔ انہوںنے عوام سے اپیل کی کہ امریکہ اور اسرائیل سمیت یورپی ممالک کی ان تمام کمپنیوں کا بائیکاٹ جاری رکھیں جو غزہ اور لبنان میں نسل کشی میں اسرائیل اور امریکہ کی مدد گار ہیں۔
فلسطین فائونڈیشن پاکستان کے سرپرست رہنماؤں ںنے ماہ رمضان کے پروگرامز کی تفصیل بیان کرتے ہوئے بتایا کہ ملک بھر میں فلسطین کی حمایت میں بینرز آویزاں کئے جائیں گے اور مورخہ پانچ مارچ کو کراچی کے مقامی ہال میں گرینڈ فلسطین کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا جبکہ مورخہ 9مارچ کو مختلف ممالک کے سفیروں اور دانشوروں کو دعوت دے کر تیسری عالمی فلسطین کانفرنس کا انعقاد کراچی میں کیا جائے گا عین اسی وقت کوئٹہ میں بھی یکجتی فلسطین کانفرنس منقد کی جائے گی۔ اسلام آبا د میں ماہ رمضان کے دوسرے ہفتہ کے دوران یکجہتی کافلسطین کانفرنس کا انعقاد 15 مارچ کو کیا جائے گا جبکہ 18 مارچ کو لاہور میں بھی یکجہتی فلسطین کانفرنس بلائی جائے گی۔ جمعۃ الوداع کو ملک بھر میں عالمی یوم القدس منایا جائے گا او ر اس عنوان سے تصویری نمائشوں کے ذریعہ فلسطینی عوام پر ڈھائے جانے والے امریکی و اسرائیلی مظالم کو آشکار کیا جائے گا۔

Tags: پاکستانصیہونیغزہفلسطین فاؤنڈیش پاکستانکانفرنس
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.