(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) لبنانی باشندے نے شکار کی معمولی بندوق سے اسرائیل ڈرون طیارہ مارگرایا۔
لبنان کے گاؤں فرقعلہ کے رہائشی نے اسرائیل کی جانب سے بھیجا گیا ڈرون طیارہ شکار کرنے والی معمولی بندوق سے مار گرایا ہے۔اسرائیلی ڈرون طیارے نے لبانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لبنان میں داخل ہونے کی کوشش کی جس کو ایک لبنانی باشندے نے اپنی شکار کی معمولی رائفل سے نشانہ بناتے ہوئے مار گرایا مقامی میڈیا کےمطابق اسرائیلی ڈرون طیارے کو لبنان اور مقبوضہ فلسطین کے سرحدی علاقے فاطمہ گیٹ پر گرایا گیا۔
دوسری جانب اسرائیلی فورسز نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ڈرون طیارہ اپنی مقررہ حدود کے اندر پر واز کر رہا تھا جسے شہری نے نشانہ بناتے ہوئے مار گرایا ہے۔دوسری جانب اس واقعہ کے بعد لبنانی افواج اور اقوام متحدہ کے امن دستوں نے علاقے میں اپنی سرگرمیاں تیز کر دی ہیں۔