(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) حماس کا کنا ہے کہ عالمی برادری کو اسرائیلی جرائم کی روک تھام کے لیے لاطینی امریکا کے ملکوں کے اقدام کی حمایت کرتے ہوئے اسرائیلی جرائم پر نکیل ڈالنی چاہیے۔
اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے ترجمان حازم قاسم کی جانب سے جاری ایک بیان میں لاطینی امریکا کے ممالک کے 300 سےزائد سیاسی ، سماجی اور دیگر اہم شخصیات کی جانب سے اسرائیلی ریاست کے جرائم کی تحقیقات اور صہیونی ریاست پر پابندیوں کے نفاذ کے مطالبے کو قابل تحسین قرار دیا ہے۔
ترجمان حازم قاسم نے ایک بیان میں کہا کہ لاطینی امریکا کے ملکوں عہدیداروں کی طرف سے اسرائیل پرپابندیوں کے مطالبے پرمبنی پٹیشن پر دستخط خوش آئند اور قابل تحسین اقدام ہے۔ عالمی برادری کو اسرائیلی جرائم کی روک تھام کے لیے لاطینی امریکا کے ملکوں کے اقدام کی حمایت کرتے ہوئے اسرائیلی جرائم پر نکیل ڈالنی چاہیے۔