(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) غزہ کیلئے قطر کی امداد پر حماس کا کہناہے کہ ان کی جماعت اور فلسطینی قوم غزہ کی پٹی کے عوام کے لیے بھرپور مالی مدد کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، امداد سے غزہ کے محصورین کی مشکلات کم کرنے میں مدد ملے گی۔
گزشتہ جمعہ کے روز غزہ میں اسلامی تحریک مزاحمت’حماس’ کے دفتر میں حماس کے سیاسی شعبے کے سینئر رکن یحیی السنوراور قطری حکومت کی جانب سے متعین سفیر اور غزہ میں تعمیراتی کمیٹی کے سربراہ محمد العمادی کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں قطری سفیر نے غزہ کے عوام کے لیے 12 ملین ڈالر کی رقم کی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا ۔
حماس کے شعبہ اطلاعات کی جانب سے جاری بیان میں حماس کی جانب سے امیرقطر الشیخ تمیم بن حمد آل ثانی اور قطری قیادت کی طرف سے غزہ کی مالی امداد پر ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ قطر کی طرف سے غزہ کے محصورین کے لیے مالی امداد حماس اور قطر کے درمیان تعلقات کی گہرائی کی عکاسی کرتی ہے، محصورین کیلئے قطری کے بھرپور مالی مدد کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، امداد سے غزہ کی پٹی کے محصورین کی مشکلات کم کرنے میں مدد ملے گی۔
خیال رہے کہ گذشتہ روز قطر کی طرف سے غزہ کی پٹی کےعوام کے لیے 12 ملین ڈالر کی امداد کا اعلان کیا گیا تھا۔ اس امداد سے غزہ کی پٹی کے ایک لاکھ 20 ہزار شہریوں میں نقد رقم کی تقسیم، 500 فلسطینی نوجوانوں کی شادی کے لیے امداد اور سیکڑوں فلسطینیوں کو مکانات کی تعمیر میں مدد کی فراہمی شامل ہے۔