(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ )صیہونی فوج کی فول پروف سیکیورٹی کی سرپرستی میں صہیونی شرپسند مسجد اقصیٰ پر اپنے روزانہ حملوںکاسلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز مسلمانوں کاتیسرا مقدس ترین مقام مسجد اقصیٰ پر ایک بار پھر درجنوں صیہونی آباد کاروں نے صیہونی فوج کی فول پروف سیکیورٹی کی سرپرستی میں حملہ کیا ۔ مسجد پر وحشیانہ حملے اور مسجد کے صحن میں صہیونی شرپسندوں کو داخل ہونے سے روکنے کے دوران جھڑپ میں کئی فلسطینی نوجوانوں کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے صیہونی آبادکاروں نے اسلام مخالف نعرے بازی شروع کردی۔
فلسطینی میڈیا کا کہنا ہے کہ صیہونی آبادکاروں نے یہ حملہ صیہونی قابض حکومت کے اشاروں پر کیا ہے۔