(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ )مسجد کے مقدس مقامات کی حرمت کو نظرانداز کرتے ہوئے صہیونی شر پسندمسجد کے صحنوں میں آزادی کے ساتھ گھومتے رہے اور مقدس مقامات کی بےحرمتی کرتے رہے جس کے باعث نمازیوں اور صہیونی شرپسندوں کے درمیان جھڑپ میں کئی بے گناہ فلسطینیوں کو پابند سلاسل کیا گیا
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز انتہا پسند صہیونیوں نے اسرائیلی دہشت گرد فوج کی مکمل حمایت سے مسجد اقصی پر حملہ کیااور 61 انتہا پسند صہیونی مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئے۔ مسجد کے صحنوں میں گھومتے ہوئےصہیونی شرپسندوں نے مقدس مقامات کی بےحرمتی کی، صہیونی حکومت کی جانب سے ان انتہا پسند صہیونیوں کی مکمل حمایت سے فلسطینی نمازیوں میں غصہ کی لہردوڑ گئی جس کے نتیجے میں نمازیوں اور صہیونی شرپسندوں کے درمیان جھڑپ شروع ہوئی۔
جھڑپ کے دوران کئی بے گناہ فلسطینیوں کو صہیونی فوج نے حراست میں لےکر پابند سلاسل کردیا ہے
خیال رہےکہ حالیہ دنوں میں صہیونیوں کے ہاتھوں مسجد اقصیٰ کی توہین میں بد ترین اضافہ ہوا ہےاور فلسطینی نمازیوں کی دل آزاری تاحال جاری ہے۔