(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قابض صہیونی فوج کی طرف سے فلسطینیوں کے خلاف وحشیانہ کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری، خواتین او بچوں سمیت متعدد فلسطینیوں کو گرفتار کرکے نامعلوم مقامات پر متنقل کردیا۔
مقبوضہ فلسطین میں صیہونی فوج کی کارروائیوں پر نظررکھنے والے ادارے کے مطابق فلسطینیوں کے خلاف قابض فوج کے وحشیانہ کریک ڈاؤن ہفتے اور اتوار کے روز بھی جاری رہا ، مقبوضہ بیت المقد کے مختلف علاقوں میں اسرائیلی فوج کی گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں میں دو خواتین اور مسجد اقصیٰ کے متعدد نمازیوں سمیت درجنوں فلسطینیوں کو گرفتار کرکے نامعلوم مقامات پر منتقل کیا گیا ہے ۔
اسرائیلی فوج نے غرب اردن کے شہروں قلقیلیہ، نابلس، رام اللہ، البیرہ، الخلیل، اریحا اور القدس سے بیس فلسطینیوں کو حراست میں لینے کے بعد جیلوں میںڈال دیا ہے۔ لخلیل شہر سے کل اتوار کے روز اسرائیلی فوج نے چار فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔ ان کی شناخت 24 سالہ سیف کساب ابو دیہ، 22 سالہ عبدالناصر ابو ماریہ،21 سالہ حسان آدم اخلیل اور 16 سالہ مومن حسن الطیط کے ناموں سے کی گئی ہے اور یہ سب سابق اسیران ہیں۔