(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی فوجی اہلکاروں نے نہتے فلسطینی کے ہاتھ باندھ کر زدوکوب کیا بعد ازاں صہیونی زندان میں ڈالنے سے قبل ہی گلا دباکرجان سے مارنے کوشش کی۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ شب قابض فوج کے مسلح اہلکاروں نے مقبوضہ بیت المقدس میں باب العامودپر ایک نہتے فلسطینی نوجوان کو بغیر کسی جرم کے بدترین تشددکا نشانہ بناتے ہوئے حراست میں لیا اور صہیونی غیر قانونی جیل میں ڈالنے سے قبل ہی بےبس نوجوان کے ہاتھوں کو باندھ کر اس پر ایک مرتبہ پھر تشدد کرتےہوئے گلا دبا کردم گھوٹنے کی بھر پور کوششیں کی جس سے فلسطینی نوجوان کی حالت غیر ہوگئ تاہم جیل انتظامیہ نے موقع پرپہنچ کر فلسطینی نوجوان کو فوجی اہلکاروںسے الگ کیا۔
واضح رہے کہ قابض ریاست میں صہیونی حکا م کےدیے گئے ناجائز اختیارات کی بنیاد پر صہیونی قابض فوج کی لاقانونیت کا فلسطین میں بسنے والےمسلمان آئے دن شکار ہوتے رہتے ہیں اورفلسطینی باشندوں کی جان اور مال ہر وقت خطرے سے دوچار رہتے ہیں۔