(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) رات گئے قابض فوج نے فلسطینی علاقے سے برآمد ہونے والی ایک گاڑی پر فائرنگ کر کے کار سوار فلسطینی نوجوان کو شدید زخمی کردیا۔
عبرانی میڈیا کے مطابق رات گئے مقبوضہ بیت المقدس کے شہر رام اللہ کے مشرق میں بیتن گاؤں کےقریب سیکیورٹی پر معمور اسرائیلی فوج نے فلسطینی علاقے سے برآمد ہونے والی تیز رفتار کار پر فائرنگ کردی جس کے نتیجےمیں کار سوار 16 سالہ فلسطینی نوجوان محمد عبدالمجید صورمہ پیٹ اور ران میں گولیاں لگنے کے باعث شدید زخمی ہوگیا ۔
اسرائیلی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے تیز رفتار کار پر اس وقت فائرنگ کی جب شبہ ہوا کہ یہ سیکیورٹی پر معمورفوجیوں پر حملہ کرنے والی ہے ۔
قابض فوج نے کار میں موجود دیگر تین نوجوانوں کو بھی گرفتارکرلیا گیا ہے جبکہ زخمی محمد عبدالمجید صورمہ کو قریبی اسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے ۔