(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) ایک روز قبل بھی غزہ کی پٹی میں صہیونی فوج کی اندھا دھند فائرنگ سے کھیتوں میں کام کرتے کسان اور چرواہےشدید زخمی ہوئے تھے۔
ذرائع کے مطابق آج صبح مقبوضہ فلسطینی محصور علاقے غزہ میں خان یونس کے مشرقی حصے میں قابض صہیونی فوج کی جانب سے اراضی پر بلڈوزروں سی چڑھائی کردی گئی جس کے نتیجے میں کاشت کے لیے تیار کئی ایکڑ زمین کو ناکارہ بنادیا گیا، صہیونی بلدیاتی ادارے کے کیسوفیم فوجی دروازے سے آنے والےبلڈوزروں نے فلسطینی کاشت کاروں کی کئی ہفتوں کی محنت کو ضائع کر تے ہوئے کسانوں کے احتجاج کے باوجود بوائی کی گئی زمین کو اجاڑ دیا، جبکہ گذشتہ روز بھی صہیونی فوج کی جانب سے اس مقام پر کسانوں اور مویشیوں کے ریوڑ پر براہ راست فائرنگ کی گئی تھی جس کے باعث درجنوں کاشت کاراور فلسطینی چرواہے فائرنگ کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگئے تھے۔