(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی فوجی اہلکاروں نے علاقےکو گھیرے میں لےکرگھر گھر تلاشی کے دوران متعدد فلسطینی باشندوں کو تشدد کا نشانہ بنایا ۔
تفصیلات کے مطابق قابض صہیونی فوج نے علی الصبح مقبوضہ فلسطینی شہر رام اللہ کے شمال مشرق میں واقع المغیر قصبے سمیت درجنوں فلسطینی علاقوں کو گھیرے میں لیتے ہوئے بڑے پیمانے پر توڑپھوڑ کی جس کے نتیجے میں مقامی باشندوں کی املاک کو شدید نقصان پہنچا تاہم گھروں سے تلاشی کے بہانے نکالے گئے بے گناہ فلسطینیوں کو غاصب فوج نے شدید تشدد کا نشانہ بنایا جس کے بعدغاصب فوج اور فلسطینی باشندوں کے مابین شدید جھڑپیں ہوئیں شروع ہوگئیں اور درجنوں فلسطینی قابض فوج کے ظلم کا نشانہ بنے ۔
جھڑپ کے دوران لی جانے والی تصویر کے مطابق قابض فوجی کے ہاتھوں نہتے فلسطینی پر تشدد دیکھا جاسکتا ہے ۔