( روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) قابض صیہونی فوج نے ایک اسکول پر دھاوابولااور آنسوگیس کی شیلنگ کے ساتھ ربڑ کی گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں پندر ہ سالہ فلسطینی بچہ زخمی ہوگیا ۔
مقبوضہ بیت المقدس کے مشرق میں العیسویہ ضلع میں العیسویہ بوائز ہائی ا سکول کے سیکریٹری یونس سعید غنیم نے بتایا کہ صیہونی فوج نے اسکول میں بچوں کی موجود گی میں حملہ بولا ، آنسو گیس کی شیلنگ کی اور ربڑ کی گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں ایک پندرہ سالہ طالبعلم محمد عطیہ زخمی ہوگیا جبکہ دیگر کئی بچوں کو آنسو گیس کے باعث سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا ، یونس سعید غنیم کا کہنا ہے کہ اسکول پر صیہونی فوج کے حملے کا کوئی جواز نہیں ہے یہ صریحا درندگی ہے