(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قابض فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ انھوں نےایک فلسطینی کو کو عین اس وقت گرفتار کیا جب وہ گھات لگا کر اسرائیلی فوج پر چاقوں سے حملہ کرنے کی تیاری کررہا تھا۔
اسرائیل کے معروف عبرانی اخبار یدیعوت احرونوت کے مطابق اسرائیلی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کے شہر الخلیل میں واقع تاریخی مسجد ابراہیمی کےقریب سے ایک فلسطینی فدائین کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ گھات لگا کر اسرائیلی فوجیوں پر چاقو سے حملے کی کوشش کررہا تھا ، گرفتار فلسطینی کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ گذشتہ 48 گھنٹوں کے دوران قابض اسرائیلی فوج نے مسجد ابراہیمی کے قریب سے 5 فلسطینی نوجوانوں کو حراست میں لیا ہے۔