(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) عینی شاہدین نے بتایا کہ صہیونی قابض فوج نے بلا جواز کارروائی کرتے ہوئے بے گناہ فلسطینی باشندوں کو تلاشی کے بہانے سرراہ تشدد کا نشانہ بنایا اورغیر قانونی حراست کے تحت انتظامی جیلوں میں قید کردیا ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق قابض صیہونی فوجی دستے نے گذشتہ روز مقبوضہ بیت المقدس میں باب العامود کے مقام سے چھ فلسطینیوںکو تشدد کے بعد حراست میں لےلیا اور شاہراہ صلاح الدین پر واقع حراستی مرکز منتقل کردیا ہے۔ گرفتار ہونے والوں کی شناخت معتز محمود الحج، قصی عاشور، احمد الرشق، علی حمدان، محمد اسماعیل اور نبیل شریتح کے ناموں سے کی گئی ہے۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ قابض فوج کی بھاری نفری نے نہتے فلسطینیوں کو تلاشی کے بہانے سرراہ تشدد کا نشانہ بنایا اور فوجی گاڑیوں میں ڈال کر غیر قانونی انتظامی جیلوں میں قید کردیا۔