(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) قابض صہیونی فوج نے آزادی پانے والے فلسطینی کے گھر پر اس وقت دھاوا بولا اور دستی بموں سے املاک کو نقصان پہنچایا جب قیدی کی آزادی کی خوشیاں منائی جارہی تھیں صہیونی فوج نے اہل خانہ سمیت وہاں موجود افراد کو زدوکوب کر تے ہوئے بر بر کو دوبارہ گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز صہیونی جیل سے بیس سال بعد رہائی پانے والے 45 سالہ بے گناہ فلسطینی مجد بربر کو قابض فوج نےاگلے ہی دن دوبارہ گرفتار کرلیا۔
اسرائیلی فورسز نے منگل کی شام کو رہا کیےگئے قیدی مجد بربر جنہیں مارچ 2001 میں مقبوضہ بیت المقدس کے راس العمود محلے میں ان کے گھر پر حملہ کرنے کے بعدحراست میں لیا تھا اور 20 سال صہیونی عقوبت خانوں میں بدترین تشدد کا نشانہ بنایا تھا، رہائی کے دوسرے روز ہی گرفتار کر لیا ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق قابض صہیونی فوج نے آزادی پانے والے فلسطینی کے گھر پر اس وقت دھاوا بولا اور دستی بموں سے املاک کو نقصان پہنچایا جب ان کی آزادی کی خوشیاں منائی جارہی تھیں صہیونی فوج نے بربر کے اہل خانہ سمیت وہاں موجود افراد کو زدوکوب کر تے ہوئے انہیں گرفتار کر لیا۔
صہیونی فوج کے ہاتھوں بربر کی دوبارہ گرفتاری کو روکنے کی کوشش میں فوج کے تشدد کا نشانہ بننے والے کم سے کم 18 افراد کو قریبی ہسپتال المقاصدمنتقل کر دیا گیا ہے۔