(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی فوج کی جانب سے فلسطینی نوجوانوں پر کالعدم تنظیم سے تعلق کے بے بنیاد الزامات کی پاداش میں بدترین تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے اغوا کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ شب غاصب ریاست میں البیرہ شہر میں صہیونی فوجیوں نے بلاجواز پرتشدد کارروائی کر تے ہوئے رات گئے فلسطینی گھروں میں داخل ہوکر تلاشی کے بہانےمتعددافراد کو تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ 4 بے گناہ فلسطینیوں کو کالعدم تنظیم کے مزاحمت کار ہونے کے بے بنیادالزامات لگا کر ان کے اہل خانہ کے سامنے بے رحمانہ تشدد کیا اور اغوا کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔
اب تک کی موصول ہونے والی خبروں کے مطابق یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ قابض فوج کے ہاتھوں اغوا ہونے والے چاروں نوجوانوں کو صہیونی غیر قانونی حراست کے تحت کس مقام پر نظر بند کیا گیا ہے۔