(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )صہیونی فوجی دستے نے بلا جواز کارروائی کر کے گھر گھر تلاشی کے دوران متعدد افراد کو تشدد کا نشانہ بنایا۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روز قابض صہیونی فوج کی جانب سے علی الصبح جلازون کیمپ پردھاوا بول کر بلا جواز کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں صہیونی فوج نے گھروں میں داخل ہوکر تلاشی کے بہانے فلسطینی باشندوں کو زدوکوب کیاجبکہ ان کی املاک کو شدید نقصان پہنچایا ساتھ ہی فلسطینی نوجوانوں کو بغیر کسی جرم کے حراست میں لیتے ہوئے نامعلوم جگہ منتقل کردیا۔
خیال رہے کہ اب تک کی اطلاعات کے مطابق گرفتار ہونے والے فلسطینی نوجوانوں کی تاحال کوئی خبر موصول نہیں ہوئی ہے۔