(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قابض صیونی فوج کی جانب سے فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ میں نماز کی ادائی سے روکنے کے لیے مکروہ حربوں کا آزادانہ استعمال کیا جارہا ہے ، فلسطینیوں پر بے جا پابندیوں کے باوجود صیہونی فوج مسلمانوں کو قبلہ اول میں جانے سے روکنےمیں مکمل طور پر بے بس ہوگئی ہے۔
گذشتہ جمعہ کو جب فلسطینیوں نے قبلہ اول میں نمازجمعہ کی ادائی کے لیے قبلہ اول کا رخ کیا تو انہیں جگہ جگہ پر قابض صیہونی فوج اور پولیس کی طرف سے کھڑی کی گئی رکاوٹوں اور ناکوں کے ساتھ ساتھ جگہ جگہ روک کر نہ صرف شناخت پریڈ کی بلکہ ان کے شناختی کارڈ بھی ضبط کرلیےگئے ۔
قابض صیہونی فوج کی جانب سے فلسطینی مسلمانوں کو مسجد اقصیٰ میں نماز کی ادائیگی سے روکنے کے تمام ترحربے ناکام ہوگئے ہیں ، گزشتہ جمعہ کو سیکڑوں فلسیطنیوں کے شناختی کارڈ ضبط کرنے اور انھیں حراساں کرنے کے باوجود 50 ہزار سے زائد فلسطینی نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے قبلہ اول پہنچنے میں کامیاب ہوگئے۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے مسجد اقصیٰ کو ملانے والے راستوں اور سڑکوں کی جگہ جگہ ناکہ بندی کررکھی تھی۔ مسجد اقصیٰ کے تمام داخلی اور خارجی راستوں اور دروازوں پر بھی اسرائیلی فوج اور پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی۔