• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 23 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

قابض فوج نے فلسطینی مزدوروں کے اسٹال تباہ کرد یے 

منگل 29-12-2020
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
قابض فوج نے فلسطینی مزدوروں کے اسٹال تباہ کرد یے 
0
SHARES
0
VIEWS

 (روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )صہیونی فوجیوں نے اپنے جوتوں اور لاٹھیوں کی مدد سے مقامی فلسطینی مزدوروں کے پھل اور سبزیوں  کے اسٹالوں پر لوٹ مار مچادی۔

ذرائع کےمطابق آج صبح قابض فوج نے مقبوضہ فلسطینی شہر جینن کے علاقے برطعہ کے جنوبی دروازے پر واقع فلسطینی باشندوں کے اشیائے خوردونوش کے چھوٹے سے بازار پردھاوا بول دیا جس کےبعد صہیونی فوجی اہلکاروں نے روز مرہ کی ضروریات کی اشیاء کے اس بازار میں فلسطینی پھلوں اور سبزی فروشوں کےاسٹالوں پر لوٹ مار مچاتے ہوئے درجنوں اسٹال تباہ کردیے۔

صہیونی فوجیوں نے اپنےجوتوں اور لاٹھیوں کی مدد سے سبزیوں اور پھلوں کو فروخت کیے جانے کے قابل نہیں چھوڑا جس کے نتیجے میں غاصب ریاست کے حکام کے ہاتھوں معاشی تنگی سےدو چار متعدد فلسطینیوں کے روزگار کو بھاری نقصان پہنچا تاہم صہیونی فوجی اہلکاروں نےسبزی پھل کے اسٹالوں کی بربادی کے بعداسٹالوں پر موجود مزدوروں کو باقی بچ جانے والا مال سمیٹنے سے بھی روک دیا ۔

واضح رہے کہ قابض ریاست میں فلسطینیوں کودن یا رات کے کسی بھی لمحے میں غاصب  فوج اور صہیونی آباد کاروں کی صہیونیت سے بھری شر انگیزیوں کا سامنا رہتا ہے ۔

Tags: جیننصہیونی فوجصہیونیئزمفلسطینی پھل اور سبزی فروش ںمقبوضہ فلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.