(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی ریاست میںاسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینیوں کو بغیر کسی جرم کے غیر قانونی انتظامی حراست میں قید کر نے کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ فلسطین میں قابض صہیونی فوجیوں نےعلی الصبح طولکرم کے علاقے سےصہیونی جیل سے رہا کیے گئے56 سالہ فلسطینی قیدی عدنان خضر الحصری کو ان کے گھر پر دھاوا بول کر گرفتار کیا۔
تفصیلات کے مطابق عدنان خضر الحصری کوقابض ریاست کی عدالت نےکئی مرتبہ بغیر کسی جرم کے صہیونی زندانوں میں قید کی سزاسنائی ہے جس میں 2004 میں غیر قانونی حراست کی پالیسی کے تحت گرفتار کر تے ہوئے قابض جیل حکام نے 10 ماہ کی نظر بندی کے بعد آزاد کیا تھا جبکہ 2006 میں دوبارہ نظربند کر تےہوئے دو سال کے لئے صہیونی جیل میں تشدد کا نشانہ بنایا ، 2011 میں انہیں دوبارہ گرفتار کیا گیا تھا اور ایک سال قید کی سزا جبکہ 2013 میں ڈیڑھ سال اور 2017میں11 ماہ کی سزا کے بعد دوبارہ 2019 میں بغیر کسی جرم کے 15 ماہ کی سزا کے بعد رہا کیا گیا تھا۔