(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) قابض فوج کے خصوصی دستوں نے محمد كبها کو صہیونی آبادکاروں کی ایک بستی میں کارروائی کے الزام میں دوبارہ حراست میں لے لیا ۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز قابض صہیونی فوج نے مقبوضہ فلسطین کے علاقے جنین کے مغرب میں واقع طورہ الغربیہ قصبے میں آزاد کیے گئے اسیر 36 سالہ فلسطینی نوجوان محمد مروح كبها کو ان کےگھر پردھاوا بول کر بد ترین تشدد کرتے ہوئے گرفتار کرلیا جبکہ محمدكبها کے خاندان کو بھی دائرہ تفتیش کا حصہ بناتے ہوئے شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا ۔
صہیونی فوج کی جانب سے فلسطینی نوجوان پرکچھ عرصے قبل صہیونی آباد کاروں کی ایک بستی میںدہشت گردی کی کارروائی میں ملوث ہونے کا الزام لگایا گیا تاہم آزاد کیے گئے فلسطینی نوجوان کو دوبارہ حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔
واضح رہے کہ فلسطینی نوجوان محمدمروح كبها کو اس سے قبل بھی صہیونی فوج کی جانب سے بے بنیا د الزامات کی پاداش میں قابض حکام کی غیر قانونی انتظامی جیلوں میں نظر بندی کےدوران تشدد کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے ۔