(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) قابض صیہونی پولیس نے صیہونی زندان میں زندگی گزارنے والے قیدی کی بہن اور ماں کو راستے سے اغواء کرلیا جبکہ مداخلت کرنے والے فلسطینیوں میں سے تین کو بھی گرفتارکرلیا۔
عینی شاہدین کے مطابق گزشتہ روز صیہونی پولیس نے اسرائیل جیل میں قید فلسطینی نوجوان یزن عبید کی ماہ اور بہن کو مقبوضہ بیت المقدس کے ضلع العیسویہ کے قریب بازارمیں روکا اور انھیں بغیر کسی جرم کے اپنے ہمراہ گاڑی میں بٹھایا جس پر مقامی افراد نے مداخلت کی اور صیہونی فوج سے الجھ پڑے ، قابض فوج نے دونوں خواتین کو اغواء کرنے کے ساتھ ساتھ دیگر تین فلسطینیوں کو بھی گرفتارکرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔