(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) قابض صیہونی فوج کی جانب سے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے فلسطینی باشندوں کی گرفتاریاں جاری ۔
ذرائع کے مطابق قابض فوج نے رات گئے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس کے مختلف علاقوں میں چھاپہ مارکارروائیوں کے دوران دو خواتین اور بچوں سمیت کم سے کم 8 فلسطینی باشندوں کو گرفتار کرلیا، گرفتارہونے والوں میں ایک سابق اسیر یوسف البوش شامل ہے جو حالیہ ہی صیہونی ریاست کی غیر قانونی حراست کی پالیسی کے تحت 2 ماہ کی قید کاٹ کر رہا ہوا تھا ۔
قابض فوج نے الخلیل شہر میں تل ارمیدہ کے علاقے میں چھاپہ مارکارروائی کے دوران انسانی حقو ق کی تنظیم کی رکن لیلیٰ الشریف اور ان کی بہن کو گرفتار کیا جبکہ بیت المقدس سے دو بچوں کو بھی گرفتارکیا گیا ۔