(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) قابض صیہونی ریاست کے ارض فلسطین پر قبضے کے خلاف پر امن احتجاج کرنے والے فلسطینی باشندوں پر اسرائیلی فوج نے وحشیانہ فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک فلسطینی بچہ شہید جبکہ دیگر 17 شدید زخمی ہوگئے ۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں بیتا قصبے کے جبل العرمہ کے مقام پر صیہونی ریاست کے غاصبانہ قصبے اور ارض فلسطین پر غیر قانونی یہودی آباکاری کے خلاف دھرنا دینے والے فلسطینیوں پرقابض صیہونی فوجیوں نے وحشیانہ فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک فلسطینی شہری شہید اور سترہ زخمی ہوگئے، اسرائیلی فوجیوں کی وحشیانہ فائرنگ سے 15 سلاہ محمد عبدالکریم حمایل شدید زخمی ہوا جو بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گیا۔
اسرائیلی فوج کی طرف سے نہتے فلسطینی مظاہرین پر براہ راست فائرنگ اور ربڑ کی گولیوں کا استعمال اور ڈرون طیاروں کے ذریعے بھاری مقدار میں آنسوگیس کی شیلنگ کی جس کے باعث متعدد دم گھٹنے سے بے ہوش گئے ۔