(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) غیر قانونی صیہونی ریاست میں 274 مریضوں کو حالت خراب ہونے پر اسپتال منتقل کیا گیا ہے جبکہ 233 افراد کو گھروں میں قرنطینہ کردیا گیا ہے۔
غیر قانونی قابض ریاست کی وزارت صحت کی طرف سے جاری ایک بیان میں کوروناوائرس کے باعث ہونے والی پہلی ہلاکت کے ساتھ 15 نئے کیسز کی تصدیق کردی گئی ہے، نئے مریضوں کے بعد قابض ریاست میں کورونا متاثرین کی تعداد 833 ہوگئی ہے جبکہ اب تک 18 مریض صحت یاب ہوچکےہیں ۔
وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی ریاست میں 274 افراد کو کورونا کے باعث حالت خراب ہونے پر علاج کے لیے اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے جبکہ 233 افراد کا گھروں میں علاج جاری ہے۔
حکومت نے قابض ریاست کے شہریوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ ضروری کام کے علاوہ اپنے گھروں سے باہر نہ نکلیں اور اپنی اقتصادی، سماجی اور دیگر سرگرمیوں کو محدود رکھیں۔