• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

قابض صیہونی افواج نے گزشتہ چھ ماہ میں 2600 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا

منگل 02-07-2019
in خاص خبریں, رپورٹس, غزہ, فلسطین
0
قابض صیہونی افواج نے گزشتہ چھ ماہ میں 2600 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ)قابض صہیونی فوج کی جانب سے جاری کریک ڈائون میں گذشتہ چھ ماہ کے دوران 2600 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

مرکز برائے اسیران کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں‌ کہا گیا ہے کہ رواں سال کی پہلی ششماہی میں قابض صیہونی افواج کے ہاتھوں 2600 فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ رواں سال حراست میں لیے گئے فلسطینیوں‌میں سے 410 بچے، 70 خواتین جن میں معمر اور کم عمر بچیاں بھی شامل ہیں۔ غزہ کی پٹی سے 94 فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا۔

رپورٹ میں درج تفصیلات کے مطابق قابض صہیونی فوج نے کریک ڈائون کے دوران 4 فلسطینی ارکان پارلیمنٹ اور متعدد دیگر فلسطینیوں کو حراست میں‌ لیا۔

انسانی حقوق مرکز کی رپورٹ کے مطابق رواں سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں فلسطینیوں‌ کی شہادتوں میں غیر معمولی اضافہ ہوا۔

اسرائیلی جیلوں میں قید دو فلسطینی 51 سالہ فارس احمد بارود اور 20 سالہ عمر عونی یونس دوران حراست شہید کئے گئے جس کے بعد حراست کے دوران شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 219 تک پہنچ گئی ہے۔

 

Tags: اسرائیلی مظالمپہلے چھ ماہ میں گرفتار فلسطینی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.