(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ )صہیونی آبادکاروں کے لیے مقبوضہ فلسطینی باشندوں سے زمینیں چھین کر غیر قانونی آبادکار صہیونی بستیوں کو آپس میں ملانے کے لیے زمین کو ہموار کرنا شروع کر دیاہے جس کے بعد 4000 ایکڑ فلسطینیوں کی زمین ان سے علیحدہ ہوجائے گی۔
گزشتہ روز مقبوضہ فلسطین میں جاری غیر قانونی صہیونی آبادکاروںکو مقبوضہ فلسطین میں بسائے جانے کی کوششوں کو مزید تیز کرتے ہوئے قابض صہیونی فوجیوں نےمغربی کنارے کے جنوب میں بیت لحم کے مغرب میں نحالین قصبےمیں عین فراس کے علاقے پربلڈوزروں سے دھاوا بول دیا ۔
ذرائع کے مطابق صہیونیوں کی اس کارروائی کا مقصد صہیونی آبادکاروں کےلیے نئی سڑک کی تعمیر کا آغاز ہے جس کے ساتھ ہی دوغیر قانونی آبادکار صہیونی بستیوں بیتار عیلیت اور غوش عتصمون کو ایک دوسرے سے ملانے کے لیے زمین کو ہموار کرنا شروع کر دیا ہے ،تاہم مقامی فلسطینی باشندوں نے صہیونی ریاست کے اس اقدام پر مزاحمتی احتجاج کر تے ہوئے اسرائیل کے خلاف نعرے بازی کی کس کے نتیجے میں صہیونی فوج کی جانب سے متعدد فلسطینیوں کو تشدد کا نشانہ بناگیا ۔واضح رہے کہ اس نئی سڑک کی تعمیر سے 4000 ایکڑ فلسطینی ملکیتی زمین اس کے اردگرد سے علیحدہ ہوجائے گی۔