(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولنے والوں میں مذہبی شر پسند یہودی آباد کاروں کے ہمراہ قابض صہیونی اسپیشل فورسز کے اہلکار بھی شامل تھے جو 1967سے زیرقبضہ مراکشی دروازے کے راستے مسجد اقصیٰ میں داخل ہوتے اور مقدس مقام کی بے حرمتی کرتے رہےہیں۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روز قابض صہیونی ریاست میں شر پسند عناصر نےمسجداقصی پرایک مرتبہ پھر دھاوا بول دیا جس کے نتیجےمیں مسجد اقصی میں نمازیوں کی موجودگی میں قابض صہیونی پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں سیکڑوں یہودی انتہا پسندوں نے مسجد اقصیٰ میں داخل ہو کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی اور اس دھاوے کی قیادت میں اسرائیل کے انتہا پسند یہودی لیڈروں یہودا گلیک نے اپنی سر پرستی میں مذہبی انتہا پسندی کا بھرپور مظاہرہ کیا۔
خیال رہے کہ مسجد اقصیٰ پر یہودی آبادکاروں کے منظم دھاووں کا سلسلہ روز کا معمول بن چکا ہے۔ یہودی انتہا پسند گروپ ہیکل سلیمانی کے مزعومہ دعوے کی آڑ میں مراکشی دوازے سے مسجد اقصیٰ میں جاتے اور باب السلسلہ سے واپس جاتے ہیں۔