(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) غاصب فوج کی موجودگی میں دہشت گردوں نےشناخت کیااور تشددکے بعد فلسطینی کو اغوا کرلیا۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ فلسطین میں بیت المقدس کے علاقے سلوان کے رہائشی نوجوان فلسطینی صابر ابو نعب کوصہیونی دہشت گردوں کی جانب سے راہ میں روک کر تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے اغوا کر لیا گیا۔
واضح رہے کہ موقع پرموجود صہیونی پولیس کی جانب سے اغوا ہونے والے صابر ابو نعب کی مدد نہیں کی گئی نہ ہی دہشت گردوں کی کارروائی کو روکا گیا جس کے بعد یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ اغوا کاروں کوصہیونی پولیس کی مکمل سر پرستی حاصل تھی۔
اب تک کی اطلاعات کے مطابق اغوا ہونے والے فلسطینی نوجوان صابر ابو نعب کا تاحال کچھ پتہ نہیں ہے دوسری جانب صابر ابو نعب کے اہل خانہ اور علاقہ مکینوں کی جانب سے صابر ابو نعب کی گمشدگی کے حوالے سے صہیونی فوج اور ریاست کے خلاف احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔