(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) قابض ریاست میں صہیونی حکام مسجد اقصی سمیت دیگر تاریخی مساجد میں فلسطینی باشندوں کی آمد پر مختلف بہانوں سے پابندیاں عائد کررہی ہے۔
قابض ریاست اسرائیل میں فلسطینی نمازیوں کو تاریخی مساجد میں ہونے والے اجتماعات سے روکنے کے لیے صہیونی حکام کی جانب سے آئے دن مختلف بہانے تراشے جارہے ہیں جس میں رواں ہفتے جمعہ کے دن بیت المقد س میں مسجد اقصی کے بیرونی دروازوں پر قابض صہیونی پولیس کی تعیناتی سمیت الخلیل میں واقع مسجد ابراہیمی میں فلسطینیوں کا عام نمازوں میں داخلہ بھی غیر اعلانیہ مدت تک ممنوع قرار دے دیا گیا ہے۔
صہیونی حکام کی جانب سے کل جمعہ کے روز مسجد ابراہیمی میں مسجد کے انتظامی عملے سمیت کل 15 افراد نے جمعہ کی نماز ادا کی جبکہ مسجد کے اندر مرمت اور اس کی صفائی کی ذمہ دار انتطامیہ کو بھی یہ کہہ کر کام سے روک دیاگیا کہ انہیں مسجد میں کام کی اجازت نہیں یہ پابندیاں مسلسل دوہفتوںمیں شدت اختیار کر گئی ہیں۔
قابض اسرائیلی حکام نے فلسطین کی تاریخی مسجد ابراہیمی میں نماز جمعہ اور دیگر نمازوں کی ادائی سے روکنے کے لیے فلسطینی نمازیوں پر کڑی پابندیاں عاید کی ہیں جس کا نوٹس لیتے ہوئے فلسطینی اتھارٹی کی وزارت اوقاف و مذہبی امور کی جانب سے جاری ایک بیان میں بھی کہا گیا ہے کہ صہیونی حکام نے مسجد ابراہیمی میں نمازیوں پر بلاجوازکڑی پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔