(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی فوج انصاف کے بین الاقوامی قوانین کو رد کرتے ہوئے فلسطینی باشندوں پر ظلم کی انتہا کر نے کے ساتھ ساتھ بچوں کو بھی نشانہ بناتے ہیں ۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز قابض فوجیوں نے مقبوضہ فلسطین کےعلاقے العیسویہ سے تین نہتے بے گناہ فلسطینیوں کو بد ترین تشدد کے بعد بے بنیاد الزامات لگاکر تفتیش کے بہانے گرفتار کر نے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ۔
اطلاعات کے مطابق قابض فوجیوں نے راہ گیر فلسطینیوں کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئےگرفتار کر لیا جن میں ایک بچہ ، تيسير محيسن بھی شامل ہے جبکہ دو نوجوان جن کے نام موسى هيثم مصطفى اورمحمد بكر مصطفى بتائے جاتے ہیں ۔
اب تک کی موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق گرفتار ہونے والے فلسطینیوں کو صہیونی حراست سے تاحال رہا نہیں کیا گیا ہے ۔