(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) غاصب صیہونی حکومت، مقبوضہ جولان کی تاریخ کو مسخ کرنے، اس علاقے کی دولت و ثروت کی لوٹ مار اور غیر قانونی صیہونی کالونیاں بناکے، وہاں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے اور شامی تشخص کو ختم کرنے کی سازش پر عمل کر رہی ہے۔
اقوام متحدہ میں شام کے مستقل مندوب بشار جعفری نے سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ مقبوضہ جولان شام کا اٹوٹ حصہ ہے اور اس کو واپس لینا دمشق کی ترجیحی پالیسیوں میں شامل ہے۔
انھوں نے کہا کہ فلسطینی سرزمینوں کے ساتھ ہی شام کے علاقے جولان اور جنوبی لبنان کے بعض علاقوں پر صیہونی حکومت کا قبضہ جاری رہنا، اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کی ناکامی کا ثبوت ہے۔اقوام متحدہ میں شام کے مستقل مندوب نے کہا کہ غاصب صیہونی حکومت، مقبوضہ جولان کی تاریخ کو مسخ کرنے، اس علاقے کی دولت و ثروت کی لوٹ مار اور غیر قانونی صیہونی کالونیاں بناکے، وہاں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے اور شامی تشخص کو ختم کرنے کی سازش پر عمل کر رہی ہے۔
اقوام متحدہ میں شام کے مستقل مندوب بشار جعفری نے کہا کہ فلسطینی عوام کے حقوق اور ایسی فلسطینی ریاست کے قیام کی، جس کا دارالحکومت بیت المقدس ہو، اور اسی طرح تمام جلاوطن فلسطینیوں کی واپسی کی حمایت، دمشق کی مستقل پالیسی ہے۔