(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی عقوبت خانوں میں بدترین تشدد کا سامنا کرنےکے بعد فلسطینی نوجوان کو رہا کردیا گیاتاہم امین جمال ہندی کے والد اب بھی صہیونی جیل میں اسیر ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز قابض صہیونی ریاست اسرائیل میں قلقیلیہ کے رہائشی فلسطینی قیدی امین جمال ہندی کو ساڑھے پانچ برس کی پر تشدد صہیونی انتظامی حراست سے رہا کر دیا گیا۔
صہیونی فوج کی جانب سے امین جمال پرفلسطینی مزاحمتی جماعت کے رکن ہونے کاالزام تھا جس کےثبوت نہ ملنے پر بالآخر نوجوان کو رہائی مل گئی ہے۔
واضح رہے کہ فلسطینی قیدی نوجوان امین جمال ہندی کے والدجمال ہندی بھی صہیونی انتظامی جیلوں میں مسلسل غاصب صہیونی تشدد کا شکار ہیں اور ان پر بھی صہیونی عدالت کی جانب سے مزاحمتی تنظیموں کے رکن ہونے اور مزاحمتی جماعتوں کے ساتھ تعلقات کے بے بنیاد الزامات کی پاداش میں 20 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔