(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) بھارتی فوج کی بربریت کا شکا رہونے والے چاروں نہتے کشمیری نوجوان جموں سے سری نگر جا رہے تھے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوج نے آج بھی ریاستی دہشتگردی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے مزید چار کشمیری نوجوانوں کو ٹول پلازہ کے قریب آپریشن کے نام پر اس وقت شہیدکردیا جب وہ جموں سے سری نگر جارہے تھے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی مقبوضہ کشمیر کے ضلع کلگام میں سرچ آپریشن کے دوران قابض بھارتی فورسز نے فائرنگ کرکے 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا تھا جس کے بعد رواں ہفتے بھارتی فورسز کے ہاتھوں شہید کشمیریوں کی تعداد 14 ہوگئی ہے۔