(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبررساں ادارہ )قابض اسرائیلی ریاست کا دفاعی نظام ہچکولے کھانے لگا،اسرائیل کے ریڈار سسٹم نے اپنی ہی طیارے کو دشمن کر طیارہ سمجھ کر نشانہ بنا ڈالا۔
تفصیلات کے مطابق قابض اسرائیلی ریاست کا دفاعی نظام کھربوں ڈالر لگا کر بھی دنیا کے مذاق کا نشانہ بننے لگا۔گزشتہ دنوں ایک ایسا ہی واقعہ پیش آیا جب اسرائیلی فضائیہ کے ریڈار سسٹم نے غلطی کا شکار ہو کر اپنے ہی طیارے کو شامی طیارہ سمجھ لیا اور اس پر فوری حملہ کردیا۔
اسرائیلی وزارت دفاع کی ویب سائٹ ’ڈرایو‘ نے خبر دی ہے کہ اسرائیل کے دفاعی سسٹم نے غلطی سے گولان کی بلندیوں پر اڑتے ہوئے ایک اپنے ہی طیارے کو شامی طیارہ سمجھ کر حملے کا نشانہ بنا دیا۔ اس رپورٹ کے مطابق، دفاعی سسٹم کی جانب سے شلیک کی گئی گولی طیارے کی پیٹرول ٹینکی پر لگی لیکن خوش قسمتی سے پائلٹ نے آگ لگنے سے پہلے ہی طیارے کو سالم زمین پر اتار دیا۔
یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی متعدد بار اسرائیلی افواج کے دفاعی نظام میں متعدد نقائص دنیا کے سامنے آچکے ہیں جس پر وہ دنیا بھر میں مذاق اور تنقید کا نشانہ بن چکی ہے۔