(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی فوج کی ظالمانہ کارروائیاں ،کینسر کے مریض فلسطینی باشندے کو اپنے قانونی گھر کو خود ہی اپنے ہاتھوں منہدم کرنا پڑا۔
ضلع سلوان میں واقع وادی حلوہ انفارمیشن سینٹر نے اپنی رپورٹ میں آگاہ کیا کہ گزشتہ روز اسرائیلی فوج نے اسرائیلی بلدیہ کےعملے کے ہمراہ سلوان میں وادی قدوم کے ایک فلسطینی نضال السلايمہ کے مکان کو غیر قانونی قراردیتے ہوئے مسمار کرنے پر مجبور کردیا۔
رپورٹ میں السلايمہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے ان کے گھر پر چھاپہ مارا اور انہیں آگاہ کیا کہ اسرائیلی بلدیہ کے مطابق ان کے گھر کی تعمیر غیر قانونی ہے جس کے باعث بلدیہ کا عملہ ان کے گھر کو مسمار کردے گا دوسری صورت میں انہیں جرمانے کی ادائیگی سے بچنے کے لئے مکان کو فوری طور پرخود ہی منہدم کر نا ہوگا۔
2019 سےاپنے اس قانونی گھر میں مقیم کینسر کے مریض السلايمہ اپنے 3 بچوں اور بیوی کے ساتھ رہائش پزیر تھے جس کا قانونی اجازت نامہ بھی صہیونی بلدیہ کی جانب سے رد کر دیا گیا اور السلايمہ کو بھاری جرمانے سے بچنے کے لیے صہیونی فوج کے جابرانہ حکم پر اپنے ہی ہاتھوں اپنے گھر کو مسمار کرنے پر مجبور کردیا گیا۔