(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) فیس بک انتظامیہ کا کہنا ہےکہ فیس بک طبی پالیسی کے تحت ہم ایسی کسی بھی پوسٹ کی اجازت نہیں دیتےجس میں صارفین کی ذاتی طبی معلومات طلب کی گئی ہو۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فیس بک انتظامیہ نے طبی معلومات سے متعلق اپنی پالیسی کی خلاف ورزی کرنے پر فلسطین پرقابض صیہونی وزیر اعظم کے آفیشل پیج کی ایک پوسٹ ڈیلیٹ کردی اور پیج پر رابطہ کرنے والوں کو جواب دینے ولا خود کار چیٹ بوٹ بھی ایک ہفتے تھے معطل کردیا گیا ہے۔
گذشتہ چند روز قبل نیتن یاہو کے آفیشل فیس بک پیج پر ایک پوسٹ شائع کی گئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ پیج کو فالو کرنے والے اسرائیلی شہری تاحال کورونا ویکسین نہ لگوانے والے اپنے عزیز رشتے داروں کی معلومات اس پیج پر فراہم کردیں، وزیر اعظم ایسے افراد کو کال کرکے انہیں ویکسین لگوانے پر آمادہ کریں گے۔
واضح رہے فیس بک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اسرائیلی وزیر اعظم کے اکاؤنٹ سے متعلق کوئی کارروائی سامنے آئی ہے، اس سے قبل 2017 کے انتخابات میں نیتن یاہو کے پیج پر عربوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر چیٹ بوٹ کو دو بار معطل کیا جاچکا ہے۔ تاہم اس وقت نیتن یاہو کی جماعت نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ وزیر اعظم کا ان پوسٹوں سے کوئی تعلق نہیں ہے۔