(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ)فلسطینی سوشل میڈیا انتظامیہ نے بتایا ہے کہ فیس بک نے اسرائیلی مظالم دنیا کے سامنے لانے والے فلسطینی کارکنوں اور صحافیوں کے اکاؤنٹس کو سائٹ کی پالیسیوں کی خلاف ورزی قراردیتے ہوئے بند کریئے ہیں۔
مقبوضہ فلسطین کی سوشل نیٹ ورک انتظامیہ نےکہا ہے کہ گزشتہ روز انہیں فلسطینی فیس بک صارفین کی جانب سے کئی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جس کے مطابق سماجی رابطوں کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس بک نے ان تمام فلسطینی صحافیوں اور سماجی کارکنان کے فیس بک اکاؤنٹس کو بند کردیا ہے جو روزانہ کی بنیادپرصیہونی مظالم کی خبریں شائع کرنے کے لئے سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ کا استعمال کرتے ہیں۔
صارفین کی شکایات پر فیس بک انتظامیہ نے موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان صارفین نے”سائٹ کی پالیسیوں کی خلاف ورزی کی ہے۔ تاہم نیٹ ورک انتظامیہ فی الحال فیس بک انتظامیہ سے بند کئے گئے فلسطینیوں کے اکاؤنٹس کی دوبارہ بحالی کیلئے رابطہ کررہی ہے۔