(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) جہاد اسلامی کا کہنا ہے کہ تنظیم اتحاد و یکجہتی کو جہاد اور غاصب صیہونیوں کے جارحانہ اقدامات کا خاتمہ کرنے کے لئے اہم ترین ذریعہ سمجھتی ہے ، فلسطین کی مقدس زمین پر حکومت کرنے کا حق صرف فلسطینیوں کو ہی حاصل ہے اور فلسطینیوں کے حقوق پر کوئی سودے بازی نہیں کی جاسکتی ہے۔
ایران کے شہر تہران میں جہاد اسلامی فلسطین کے سیکریٹری جنرل رمضان عبد اللہ کی مجلس ترحیم سے آن لائن خطاب کرتےہوئے جہاد اسلامی فلسطین کے رکن خالد البطش نے مزاحمتی تحریک جہاد اسلامی فلسطین کو ایک عوامی تحریک سے تعبیر کیا اور غرب اردن اور فلسطین کے دیگر علاقوں کو مقبوضہ علاقوں میں شامل کئے جانے کی روک تھام کیلئے سب گروہوں کو غاصب صیہونیوں کا مقابلہ کرنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ و اسرائیل کی جانب سے تیار کردہ نام نہاد منصوبے صدی کی ڈیل نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ یہ ڈیل ان تمام لوگوں کے منھ پر زوردار طمانچہ ہے جو غاصب صیہونیوں کے ساتھ سازباز کے درپے رہے ہیں تاہم فلسطین کے حقوق پر کوئی سودا نہیں کی جاسکتی ہے ۔