نیویارک (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) کویت کی اپیل پر فلسطین کے تاریخی صورت حال اورعالمی امن مشن کو نکالے جانے کے بعد شہر کے مستقبل پر غور کے لیے سلامتی کونسل کا خصوصی اجلاس بلانے کی درخواست کی گئی ہے۔
روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اقوام متحدہ میں کینیا کے مستقل مندوب ندونگ مبا نے کہا ہے کہ جمعہ سے سلامتی کونسل کی اگلے سیشن کی صدارت کویت کرے گا اور اس دوران الخلیل کی صورت حال پر غور کے لیے سلامتی کونسل کا خصوصی اجلاس بلایا جائے گا۔
مباکی طرف سے یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب حال ہی میں اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے الخلیل میں متعین عالمی سلامتی مشن کو نکال باہر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
الخلیل میں متعین 64 رکنی عالمی امن وفد نے 25 فروری 1994ء کو مسجد ابراہیمی میں ایک صیہونی آباد کار کے ہاتھوں 29 نمازیوں کی شہادت کے بعد تعینات کیا گیا تھا۔ حال ہی میں اسرائیلی حکومت نے امن مشن کو اسرائیلی ریاست کی سلامتی کے خلاف کام کرنے کے الزام میں وہاں سے نکالنے کا فیصلہ کیا تھا۔